51

’احساس‘ منصوبے کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے‘ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’’احساس‘‘ موجودہ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، ’’احساس‘‘ منصوبے کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے، حکومت بیت المال سمیت تمام پروگرامز میں شفافیت کیلئے پرعزم ہے۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت’’احساس‘‘پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں تحفظ،کفالت، یتیموں کیلئے گھر، ضلعی ترقی پورٹلز اور روزگار پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’’احساس‘‘ موجودہ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، احساس منصوبے کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے، حکومت بیت المال سمیت تمام پروگرامز میں شفافیت کیلئے پرعزم ہے۔