26

صارفین ہوشیار ٗ گیس کی سپلائی پھر معطل

پشاور۔بی آر ٹی منصوبے کی شاہراہ پر گذرنے والی گیس پائپ لائنوں کو منتقل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت گیس کی سپلائی پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں بدھ کی رات 9بجے سے جمعرات کی صبح 5بجے تک فراہمی بند رہے گی ۔

تفصیلات کے مطابق گیس بندش سے جی ٹی روڈ، ترناب فارم ، جناح پارک ، اندرون شہر ، گلبہار ، نشتر آباد ، ہشتنگری ، پشاور کینٹ، خیبر روڈ ، صدر، نوتھیہ ، گورنر ہاوس ، وزیر اعلیٰ سیکرٹر یٹ ،کورکمانڈر ہاؤس اور رنگ روڈ سے ملحقہ علاقے متاثر ہونگے ۔اس بارے تجارتی اور گھریلو صارفین کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔