32

شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو سوالنامہ ارسال

لاہور۔ قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وزیراعلی پنجاب شہاز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو سوالنامہ بھجوا دیا ہے نیب لاہور نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، بیٹی جویریہ اور رابعہ کو بذریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوا یا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کوسوالنامہ بھجوادیا، نصرت شہباز،جویریہ اوررابعہ کوبذریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوایاگیا، سوالنامہ میں مبینہ منی لانڈرنگ اور بنکوں میں آنے والی رقوم کے حوالے سے پوچھا گیا ہے۔ واضح رہے چیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی ہدایت پر طلبی کے نوٹسز کینسل کر دئیے تھے ،جس کے بعد چیرمین نیب کی ہدایت پر بزریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوائے گئے۔