94

مستونگ میں مسافر ویگن اور ٹرالر میں تصادم

کوئٹہ۔ مستونگ کے قریب کراچی سے قلعہ عبداللہ جانیوالی مسافر ویگن اور ٹرالر میں تصادم 11افراد جاں بحق 18 زخمی جاں بحق اور زخمیوں کو شہید نواب غونث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیاگیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دیا جارہا ہے،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گنجہ ڈوری کے مقام پر کراچی سے قلعہ عبداللہ جانیوالی مسافر ویگن اور مخالف سمت سے آنیوالی ٹرالر کے درمیان خوفناک حادثے کی اطلاع ملنے پر مستونگ اور کوئٹہ سے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کوشہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

حادثے میں خواتین بچوں سمیت 11افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے میں بدقسمت مسافر ویگن مکمل طور پر تباہ ہوگیا ویگن میں سوار افراد کراچی ملیر سے قلعہ عبداللہ تعزیت کیلئے جارہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث حادثے کاشکار ہواتمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں اور افغان شہری تھیجاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردئے گئیواضع رہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سنگل روڈ کے باعث آئے روز ٹریفک کے ہولناک حادثات رونما ہوتے ہے۔