72

ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے تعاون مانگ لیا

لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعاون مانگ لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی مخدوم عثمان محمود سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا ہے۔ 

جس میں حمزہ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے اندر پیپلز پارٹی سے تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جسے پاکستان پیپلز پارٹی نے تعاون کی پیشکش کو منظور کر لیا ہے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر پاکستان مسلم لیگ (ن) قائمہ کمیٹیوں پر احتجاج کرے گی تو پیپلز پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دے گی۔