65

سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کا پر تعیش ترین سینما

سعودی عرب میں جہاں گزشتہ سال 35 برس بعد فلموں کی نمائش کی اجازت دی گئی تھی، وہیں ملک کے مختلف شہروں میں سینما گھر بھی کھولے گئے تھے۔

سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت آنے والے چند سال میں 100 سے زائد سینما گھر کھولے جانے ہیں اور اس منصوبے پر عمل درآمد کے تحت تیزی سے منصوبے جاری ہیں۔

تاہم اب سعودی عرب میں نہ صرف ملک کا بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کا پرتعیش ترین سینما گھر عام عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ خدیجیہ ٹی وی کے مطابق مشرق وسطیٰ کے پرتعیش ترین سینما گھر کو دارالحکومت ریاض کے کنگڈم ٹاور میں کھولا گیا۔

Embedded video

روتانا خليجية@Khalejiatv



افتتاح سمو الامير @Alwaleed_Talal لأفخم دار سينما @VOX_Cinemas_KSA في الشرق الأوسط في مركز المملكة ببرج المملكة بعد شراكة @Kingdom_KHC ومجموعة @MajidAlFuttaim

971

10:14 PM - Apr 15, 2019

616 people are talking about this

Twitter Ads info and privacy

سینما گھر کا افتتاح عرب پتی شہزادے ولید بن طلال نے کیا۔ ولید بن طلال نے سینما گھر کے افتتاح کے بعد ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کی تعریف بھی کی اور کہا ان کی وژن کے مطابق سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ولید بن طلال نے کھولے گئے نئے سینما کو سعودی شہریوں کی تفریح کے لیے اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ اس سے لوگوں کی طرز زندگی میں بہتری آئے گی۔ ریاض میں کھولے گئے اس سینما گھر میں 8 اسکریننز نصب کی گئی ہیں جب کہ سینما میں پرتعیش فوڈ کورٹ بھی موجود ہے۔

سینما میں بچوں کے لیے خصوصی ہال کا قیام بھی کیا گیا ہے جب کہ ہالز میں جدید طرز کے صوفے رکھے گئے ہیں جو بستر میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے اس پر تعیش سینما کے ہالز کے اندر لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کی جائیں گی۔

الوليد بن طلال@Alwaleed_Talal

نهنئ المملكة العربية السعودية قيادة وحكومة وشعبا، ممثلة بـ @GEA_SA برئاسة @Turki_alalshikh على الانفتاح المنسجم مع دخول القرن الـ ٢١ بقيادة اخي سمو ولي العهد والتي احدى ثمارها أفخم دار سينما في الشرق الاوسط في مركز المملكة ببرج المملكة بالرياض.

روتانا خليجية@Khalejiatv

#فيديو

افتتاح سمو الامير @Alwaleed_Talal لأفخم دار سينما @VOX_Cinemas_KSA في الشرق الأوسط في مركز المملكة ببرج المملكة بعد شراكة @Kingdom_KHC ومجموعة @MajidAlFuttaim#برنامج_ياهلا#خليجية

Embedded video

2,050

10:15 PM - Apr 15, 2019

Twitter Ads info and privacy

2,212 people are talking about this

ہالز میں رکھی گئی سیٹس اور صوفوں پر ویٹر کو بلانے کے لیے بٹن بھی نصب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں 35 برس بعد 19 اپریل 2018 کو پہلے سینما گھر کا افتتاح کیا گیا تھا۔

پہلے سینما کھولے جانے کے محض 12 دن کے وقفے کے بعد سعودی عرب کا دوسرا سینما بھی دارالحکومت ریاض میں شہر کے مصروف اور کاروباری علاقے میں کھولا گیا تھا۔ اس کے بعد سعودی عرب کے دیگر شہروں میں بھی سینما کھولے جانے کا سلسلہ جاری رہا اور رواں برس جنوری میں جدہ میں بھی سینما کھولے گئے تھے۔

سعودی عرب میں سینما گھروں سے پابندی 2017 میں ختم کی گئی تھی اور سینما کا پہلا لائسنس امریکی کمپنی اے ایم سی انٹرٹینمنٹ کو دیا گیا تھا۔ سعودی عرب میں 1980کے بعد مذہبی حلقوں کی جانب سے سینما گھروں کو بے حیائی کے فروغ اور معاشرے کے لیے نامناسب قرار دیے جانے کے بعد ان پر پابندی عائد کی گی تھی۔

پرتعیش سینما کا کچھ عملہ خواتین پر مبنی ہے—اسکرین شاٹ/ الخدیجیہ ٹی وی