46

آئندہ مالی سال میں روزگار کے مواقعوں کے منصوبے

اسلام آباد۔آئندہ مالی سال 2019-20 میں روزگار کے مواقع کی فراہمی، تعلیم، صحت زراعت، غربت میں کمی، پانی کی فراہمی، اور فنی تربیت کے لئے مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے چین پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی کی گرانٹ دے گا۔سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق اس سلسلہ میں سماجی و معاشی ترقی کے جیسے کئی معاہدوں پر دونوں ممالک دستخط کر چکے ہیں۔

سی پیک کے تحت تمام صوبوں کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ رواں سال مئی میں خصوصی معاشی زون رشکئی کا افتتاح بھی ہو جائے گا، گوادر میں بین الاقوامی افیئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا جا چکا ہے جبکہ سی پیک کے تحت مزید سماجی و زرعی شعبوں کے علاوہ صنعتی زونز میں بھی چینی صنعتوں کی منتقلی کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔