43

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا ، جس میں 17نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی دی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس 16 اپریل کوہوگا، جس میں ملک میں رائج نظام تعلیم میں اصلاحات سمیت 17نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائیگا، کابینہ سیزن 2018 اور 2019 کیلئے گندم خریداری کی منظوری دیگی جبکہ ملک میں موجود وفاق کی فارغ جائیدادوں کی فروخت کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔اجلاس میں وزارت وفاقی تعلیمات یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے حوالے سے تجاویزبھی دیگی۔

کابینہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی ڈیپوٹیشن میں توسیع اور فیڈرل لینڈ کمیشن کی چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دیگی جبکہ بلغاریہ اورپاکستان کے ادارے نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت اور پاک بوسنیا جوائنٹ اکنامک کمیشن کے قیام کے پیشگی فیصلہ کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت صوبائی کاوئنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکوشن ایجنسی بنانے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔یاد رہے 9 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدرات وفاقی کابینہ میں ای سی سی کیفیصلوں کی توثیق کی تھی جبکہ وزیراعظم نے فیصلوں پر عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی تھیکابینہ نے فیصلہ کیا گیا تھا ۔

عمررسول بورڈ آف انویسٹمنٹ کے نئے سیکریٹری ہوں گے، یونس ڈھاگاکوچیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کاچارج دیاگیاہے، ننکانہ میں باباگورونانک کینام پر ٹرین اسٹیشن بن رہاہے جبکہ متروکہ وقف املاک کانیا بورڈ تشکیل دے دیاگیا تھا۔