34

ایف بی آر پشاور نے غیر منقولہ جائیدادوں کی نیلامی شروع کردی

پشاور۔ایف بی آر پشاور نے غیر منقولہ جائیدادوں کی نیلامی شروع کردی ہیں ان لینڈ ریونیو کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے حیات آباد میں دو دو کینال کے غیر منقولہ دو پلاٹس کو اپنی تحویل میں لیکر ان کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے غیر منقولہ جائیدادوں کے خلاف ایف بی آر نے کاروائی شروع کر دی ہیں جبکہ ایف بی آر پشاور نے شادی ہالوں ، ہو ٹلوں ، کمرشل مقامات جہاں پر تقریبات منعقد ہو نگے متعلقہ افراد سے ایڈوانس ٹیکس وصولی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ایف بی آر پشاور نے غیر منقولہ جائیدادوں اور ٹیکس دہندہ گان کے خلاف پشاور سمیت صوبے بھر میں کاروائی شروع کی ہے چیئر مین ایف بی آر کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر ان لینڈ ریونیو پشاور قیصر اقبال کی جانب سے اس ضمن میں سخت اقدامات شروع کر دیئے ہیں صوبائی دارلحکومت پشاور میں انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں ۔