123

افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں

جلال آباد ۔افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں،37افراد ہلاک،34زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 27انتہاء پسند ہلاک جبکہ25سے زائد زخمی ہو گئے،طالبان نے صوبہ ننگرہارکے ضلع شیراز پر قبضہ کرنے کیلئے حملہ کیا تھا جسے سرکاری فورسز نے ناکام بنادیااور طالبان 27لاشیں چھوڑ کرچلے گئے۔

صوبائی حکومت نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ طالبان نے مسلح ہو کرشیراز صوبے پر قبضہ کرنے کیلئے حملہ کیالیکن سرکاری فورسز نے بھرپور جوابی کاروائی کی اور طالبان کا حملہ پسپا کر دیا، اس حملے کے نتیجے میں 27طالبان ہلاک جبکہ 25سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 2اہلکار ہلاک اور 8زخمی ہوئے، طالبان اور سرکاری فورسز میں لڑائی کئی گھنٹوں تک جاری رہی، طالبان کی یہ کاروائی اس مہم کا حصہ ہے کہ موسم بہار کی آمد پر زبردست حملے کر کے کئی افغان شہروں پر قبضہ کرلیا جائے تاہم افغان فورسز نے طالبان کے یہ نئے حملہ پسپا کر دیئے۔

دریں اثناء طالبان نے افغانستان کے شمالی صوبے بغلان کے ضلع بغلان مرکزی میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر زبردست حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور9زخمی ہو گئے یہ حملہ ہفتہ کی صبح کیا گیاسیکیورٹی فورسز اور طالبان میں کافی دیر تک لڑائی جاری رہی۔