65

نئی گج ڈیم تعمیر کیس میں سندھ حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ نے نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس میں ایکنک فیصلے پر سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا،جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ واپڈا کا پرپوزل ایکنک نے تسلیم نہیں کیا،لگتاہے لاگت کے معاملے پروفاق کی 2 اکائیوں میں غلط فہمی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی،جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا نئی گج ڈیم بن گیا؟

سندھ حکومت نے ایکنک کافیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ڈیم کی لاگت کا 50 فیصدادانہیں کرسکتے، ڈیم کی تعمیرسے متعلق واپڈاکی تجویزسے متفق ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ واپڈا کا پرپوزل ایکنک نے تسلیم نہیں کیا،لگتاہے لاگت کے معاملے پروفاق کی 2 اکائیوں میں غلط فہمی ہے،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ سندھ حکومت نے اضافی رقم کا 50 فیصداداکرناہے۔

ڈیم کی کل لاگت 46ارب،سندھ سرکارنے 10 ارب دینے ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ایکنک آئینی فورم ہے جس کااحترام لازم ہے،ایکنک کومعاملہ سپریم کورٹ نے بھجوایاتھا،عدالت نے ایکنک فیصلے پر سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیااورسماعت مئی کے پہلے ہفتے تک ملتوی ۔