41

سعودی کمپنی کی پاکستان کو ایل این جی فراہمی کی پیشکش

اسلام آباد۔سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے پاکستان کو گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ایل این جی کی فراہمی کی پیشکش کر دی ہے۔عالمی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آرامکو دنیا کی بڑی تیل کمپنی ہے اور اس نے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلہ میں آرامکو کے ایک وفد کا رواں ہفتے پاکستان کے دورے کا امکان ہے۔ دورے کے دوران پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔