65

اے این پی کے دانیال بلور پارٹی سے مستعفی

پشاور۔ عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلورکے بیٹے دانیال بلور نے پارٹی سے مستعفی ہو نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت مجھے انٹرا پارٹی الیکشن سے روک رہی ہے،میں نے جمہوری طورپرمقابلہ کیلئے کمرکس لی لیکن دستبردارہونے کا حکم ملا، لہٰذا بے شمارقربانیوں کے باوجود ایسے رویہ نے استعفیٰ پرمجبورکیا۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کوبھجوائے گئے استعفے میں دانیال بلور نے موقف اختیار کیا کہ پارٹی نے جمہوری اندازمیں الیکشن کا دعویٰ کیا لیکن قیادت مجھے انٹرا پارٹی الیکشن سے روک رہی ہے، میرے خلاف امیدوارکھڑا کیا گیا حالانکہ بیشتر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔دانیال کا کہنا تھا کہ میں نے جمہوری طورپرمقابلہ کیلئے کمرکس لی لیکن دستبردارہونے کا حکم ملا۔

لہٰذا بے شمارقربانیوں کے باوجود ایسے رویہ نے استعفی پرمجبورکیا، اس لئے عوامی نیشنل پارٹی کو خیرباد کہتا ہوں۔واضح رہے کہ دانیال بلورنے اپنے والد کی جگہ پارٹی میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔