33

جعلی اکا ؤ نٹس کیس ٗدوسرا ریفرنس بھی سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد۔ جعلی اکا ؤ نٹس کیس میں نیب کی جانب سے دائر دوسرا ریفرنس بھی احتساب عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے پنک ریزیڈنسی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمع کرایا گیا جہاں رجسٹرار نے ریفرنس کی اسکروٹنی مکمل کرلی۔

عدالت نے نیب کا ریفرنس منظور کرلیا جس کی سماعت احتساب عدالت نمبر 2 میں ہوگی اور جج محمد ارشد ملک پنک ریزیڈنسی ریفرنس کی سماعت کریں گے۔