38

مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کو یکجا کرنے کیلئے پھر سرگرم

لاہور۔ جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدوخال پر بات چیت کی ،ملاقات میں نیب کیسز سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو آصف زرداری ملاقات کا احوال بتایا ۔ منگل کو سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان رائے ونڈ میں ملاقات ہوئی، جس میں مولانافضل الرحمن نے نوازشریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا جس پر سابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کو اپنے علاج کے بارے میں بتایا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، نیب کیسز سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، حکومت مخالف تحریک کے ابتدائی خدوخال پر بات چیت بھی کی گئی۔

اسکے علاوہ مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کو آصف زرداری سے ملاقات کا احوال بھی بتایا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں دونوں رہنماں نے آج ملاقات پر اتفاق کیا تھا، ٹیلیفونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف سے صحت دریافت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔