44

طور خم جلال آباد روڈ کیلئے 50 کروڑ کے فنڈز جاری

اسلام آباد۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں ای سی سی نے طور خم جلال آباد روڈ کیلئے پچاس کروڑ روپے فنڈز جاری کر نے کی منظوری دیدی ۔ ذرائع کے مطابق پیر کو وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں طورخم جلال آباد روڈ کیلئے 50 کروڑ روپے فنڈز جاری کر نے کی منظوری دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق طورخم جلال آباد روڈ پر ایڈیشنل کیرج وے تعمیر کیا جائیگا۔

ذرائع نے بتایاکہ منصوبہ افغانستان کی ترقی کیلئے پاکستانی امدادی پروگرام کا حصہ ہے ۔اجلاس کے دور ان ای سی سی کو اسٹیل مل کی بحالی کے پروگرام پر بریفنگ دی گئی ،ای سی سی نے خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی اصولی منظوری دیدی ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کو سفارشات سمری کی شکل میں ای سی سی اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی