اسلام آباد۔ نیب نے پنک ریذیڈنسی سے متعلق جعلی اکانٹس کیس کا ایک اور نیب ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے گلستان جوہر کراچی میں دو پلاٹ غیرقانونی طور پر ریگولرائز کراکے قومی خزانے کو تقریبا 4 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ۔ نیب نے جعلی بنک اکاونٹس سے متعلق ایک اور ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔
پنک ریذیڈنسی سے متعلق اس نیب ریفرنس میں آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ،،سیکرٹری لینڈ سندھ آفتاب میمن اور اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سمیت دیگر سات افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ نیب ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے گلستان جوہر کراچی میں دو پلاٹ غیرقانونی طور پر ریگوکرائزکرائے جس سے قومی خزانے کو تقریبا 4 ارب روپے کا نقصان پہنچا ۔ ایک پلاٹ 23 ایکڑ اور دوسرا 7 ایکڑ کا ہے۔
نیب ریفرنس کے مطابق دونوں پلاٹس کے لیے ادائیگیاں جعلی بینک اکانٹس کے ذریعے کی گئی ۔رجسٹرار آفس میں اس نیب ریفرنس کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ ریفرنس کی جانچ پڑتال کے بعد اسے احتساب عدالت کے انچارج جج محمد بشیر کو بھجوایا جائے گا اوروہ اس ریفرنس کو سماعت کے لیے اپنے پاس رکھنے یا کورٹ ٹو منتقل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔









