61

پاکستان کیساتھ مذاکرات ناممکن ہیں ، سشماسوراج

نئی دہلی۔ بھارتی وزیر خارجہ سشماسوران نے کہا ہے کہ بھاجپا قیادت کشمیر میں امن چاہتی ہے تاہم پاکستان کشمیر میں جنگجوؤں کو بھیج کر کشمیر کے امن کو بگاڑ رہا ہے ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حیدر آباد میں ایک انتخابی جلسے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشماسوراج کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو ہر محاذ پر الگ تھلگ کیا جس کے باعث پڑوسی ممالک میں بوکھلاہٹ آئی ہے۔

انہوں نے پاکستان پر ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر میں جنگجوؤں کو بھیج کر حالات بگاڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کشمیر میں امن چاہتی ہے اور اس کے لئے کئی پروگراموں پر کام کیا جا رہا ہے ۔ سشماسوراج نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر میں حالات بگاڑنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس کے لئے پاکستانی ایجنسیاں کام کر رہی ہیں ان کے عزائم کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام فوج کو اپنا بھرپور تعاون پیش کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں فوج کے خلاف کامیاب کارروائیاں انجام دے پا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے بھارت کے ساتھ اپنا مستقبل وابستہ کر لیا ہے اور اس پر کاربند ہیں تاہم وادی میں پاکستان کی شہہ پر کچھ لوگ حالات کو بگاڑنے کے لئے ذمہ دار ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اگرچہ تعلقات چاہتا ہے لیکن اس کے بدلے وہ ملک کی سالمیت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے ۔