30

جذبہ خیر سگالی، پاکستان سے 100 بھارتی ماہی گیر رہا

کراچی۔پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔

بھارتی ماہی گیر دوپہر ایک بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کیلئے روانہ ہوئے۔ بھارتی ماہی گیروں کو براستہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ رہا کیے گئے بھارتی ماہی گیروں کے کراچی سے لاہور تک کے سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن نے ادا کیے جب کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے رہا ہونے والے تمام بھارتی ماہیگیروں کو تحائف بھی دیے گئے۔جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 260 بھارتی ماہی گیروں کو مختلف تاریخوں کے دوران مرحلہ وار رہا کیا جائے گا۔