50

افغان امن کیلئے کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘زلمے خلیل زاد

کابل ۔افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستانی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے عزم کو سراہاہے اورکہاہے کہ پاکستان کی کوششوں اور افغان اور صرف افغانوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کے اختیار کی تجدید نو پر شکرگزار ہوں ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ان کا پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل ہوا، افغان امن عمل میں تعاون کے لیے حالیہ کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں اور افغان اور صرف افغانوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کے اختیار کی تجدید نو پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔زلمے خلیل زاد نے واپس کابل روانگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مزید کام کرنا ہے۔