36

مظفر آبادمیں مسافر جیپ کھائی میں جا گری

مظفرآباد۔ مظفر آباد کے قریب مسافر جیپ کھائی میں جا گر نے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے دھیرکوٹ کے قریب مسافر جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

راستہ دشوار گزار ہونے کے سبب امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔مسافر جیپ ساہلیاں سے مسافروں کو لے کر سکندرآباد جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔