28

گیس سلیب ریٹ پر نظرثانی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت ہر صورت گیس سلیب نرخوں پر نظر ثانی کرے گی.انھوں نے یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پریشر فیکٹر کی وجہ سے جن صارفین کو اضافی گیس بل موصول ہوئے ان تمام گیس بلوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے، ایسے تمام بل 30 جون تک ایڈجسٹ کر دیے جائیں گے۔