92

کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مکی آرتھر

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مکی آرتھر نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے قومی ٹیم میں شامل ہونے والے بیشتر کرکٹرز ہمارے وضع کردہ معیار سے واقف ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلیے شامل کیے جانے والے نئے کرکٹرز کو ماضی میں اس طرح کی ٹریننگ کے مواقع نہیں ملے، اس لئے معیار کا فرق بھی نظر آیا، ورلڈ کپ کے امیدواروں کی فٹنس کو لاہور میں جانچا جائے گا،جلد ہی معاون کو چز کے ساتھ ملاقات میں کھلاڑیوں کے مسائل

اور ان میں بہتری لانے کے امکانات پر بات کروں گا، ایک دو روز میں چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ بیٹھ کر ممکنہ اسکواڈ کے بارے میں فیصلے ہوں گے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ محمد عامر کی مہارت میں کوئی شک نہیں، یہ پیسر کو بھی معلوم ہے کہ ان کی پرفارمنس معیار کے مطابق نہیں، قومی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ انضمام الحق کے ساتھ نشست میں ہوگا، عابد علی نے ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کرتے ہوئے انتہائی پر جوشی کا مظاہرہ کیا، ڈیبیو پر سنچری بنائی، عمراکمل بھی بڑا اسکور نہیں کرپائے لیکن مجموعی طور پر ان کا رویہ بہتر رہا۔