42

افغانستان میں مذاکرات سے امن کے مواقع موجود ہیں، عمر زاخیلوال

اسلام آباد۔پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹرعمرزاخیلوال نے کہا ہے کہ قومی اتفاق رائے، اتحاد اور شفافیت پر مبنی انٹرا افغان ڈائیلاگ سے افغانستان میں امن ممکن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں افغان سفیر نے کہا ہے کہ اس قسم کے مذاکرات کا موقع موجود ہے لیکن اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ اس کیلئے کتنا انتظار کرنا پڑے گا۔

عمر زاخیلوال نے یہ ٹویٹ سابق افغان صدر حامد کرزائی کے ایک ٹویٹ کے جواب میں کیا جس میں انہوں نے افغان کے صدر اشرف غنی اور دیگر سیاسی قیادت سے ملاقات کا ذکر کیا ہے۔حامد کرزائی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ صدر اور سیاسی قیادت سے ہونے والی ملاقات میں اس بات پرزور دیا گیا کہ انٹرا افغان ڈائیلاگ میں مقامی لوگوں کی مناسب نمائندگی ضروری ہے۔