39

فواد چوہدری کا نوازشریف کو پھر پلی بارگین کا مشورہ

اسلام آباد۔ وفاقی وزیراطلاعات فوادحسین چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک بار پھر پلی بارگین کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پلی بارگین آسان راستہ ہے۔سماجے رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ اس قوم نے تین دفعہ آپ کو عزت دی ان کا پیسہ واپس دیں، میرا پھر مشورہ ہے آسان راستہ پلی بارگین ہے، حسن اور حسین کا پیسہ نہیں آپ کا ہے۔انہوں نے سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہائی کا چوتھا روز ہے لیکن تاحال اسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا۔

کیا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا یا بیماری کیلئے آخری ہفتے کا انتظار ہے؟یاد رہے کہ فواد چوہدری نے 17 مارچ 2019 کو بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران نوازشریف کو پلی بارگین کی آفر کی تھی۔ وزیراطلاعات نے کہا تھا کہ میں نے پلی بارگین کی آفر دی ہے نواز شریف نیب کو درخواست کریں۔