38

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کی بس کے نزدیک دھماکا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کی بس کے نزدیک ایک کار زوردار دھماکے سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع رمبان کی سری نگر ہائی وے پر بھارتی سیکیورٹی فورس CRPF کی بس کے نزدیک ایک کار میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ سیکیورٹی فورس کی بس کو بھی نقصان پہنچا۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیراؤ کرلیا، کار کا ڈرائیور ممکنہ طور پر فرار ہوگیا ہے۔ تباہ ہونے والی کار کے ٹکڑوں کو فرانزک لیب بھیج دیا گیا ہے اور کار کی ملکیت کے لیے چھان بین کی جارہی ہے۔ ابتدائی طور پر حادثہ سلنڈر دھماکا لگتا ہے۔ دھماکے میں سیکیورٹی فورس کے اہلکار محفوظ رہے۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

thenewsnowJ&K@thenewsnowJK

|

An explosion destroyed a car on the Jammu-Srinagar highway in Banihal district, sparking panic and slightly damaging. The Central Reserve Police Force (CRPF) said the blast took place when a CRPF convoy was on the move on the highway.

4:05 PM - Mar 30, 2019

See thenewsnowJ&K's other Tweets

Twitter Ads info and privacy

زور دار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکار بھی خوف کے باعث بس سے باہر نکل آئے اور ٹریفک معطل کرکے کسی کو جائے وقوعہ کے قریب سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز کی بس پر خود کش کار بمبار حملے میں 44 اہلکار ہلاک ہوگئےتھے۔