40

سرکاری ادارے عوام کو جواب دہ ہیں ‘ وزیر اعلیٰ محمود خان

پشاور۔وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ کام کرنے والے افسر کوانعام اورکام نہ کرنے والے کوسزا دی جائے گی،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس اسٹریٹجی لانچ کردی ہے۔

گڈگورننس اسٹریٹجی میں تعلیمی اسناد، ڈومیسائل آن لائن ملیں گے، تمام ادارے عوام کوجواب دہ ہیں، کام کرنے والے افسر کوانعام اورکام نہ کرنے والے کوسزا دی جائے گی۔