45

مہاتیر محمد شاندار مہمان نوازی پر عمرا ن خان کے معترف

ملائیشیا ۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہا تیر محمددورہ پاکستان کے دوران پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق ملائیشین وزیراعظم مہا تیر محمد نے 23 مارچ کو ہونے والی تقریب سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے۔

جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کی جانب سے عزت افزائی کا شکریہ۔ملائشییا کے وزیراعظم مہا تیر محمد نے سوشل میڈیا پر پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔