47

وزیراعظم کے سیکرٹری محمد اعظم سمیت 5افسران کی ترقی

اسلام آباد۔ وزیر اعظم عمران خان نے گریڈ 22 میں ترقی پانے والے 5 افسران کی منظوری دے دی ۔ جس کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی بیوروکریسی میں ترقی دے کر وزیر اعظم عمران خان نے تقرر و تبادلے کر دیئے ہیں اور گریڈ 22 میں ترقی پانے والے 5 افسران کی منظوری بھی دے دی ہے ۔

جن میں وزیر اعظم کے سیکرٹری محمد اعظم کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے لیکن وہ بدستور وزیر اعظم کے سیکرٹری کے عہدے پر فائض رہیں گے ۔ اس کے علاوہ محمد اسلم کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری سیفران تعینات کیا گیا ہے ۔

ایڈیشنل سیکرٹری ظفر حسین کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ہے ۔ حسن ناصر جامی کو ترقی دے کر سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی مقرر کر دیا گیا ہے ۔اسد حیا الدین کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکرٹری پٹرولیم تعینات کر دیا گیا ہے ۔ جن کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ترقی و تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔