67

یوٹیلی سٹورز پر روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی

اسلام آباد۔یوٹیلیٹی اسٹوز کارپوریشن نے روز مرہ کے استعمال کی کئی اشیا مہنگی کردیں، حکومت کی جانب سے 2 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکیج منظور ہونے کے بعد گھی، چائے اور مشروبات سمیت روز مرہ کی کئی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو 4 سے 175 روپے تک ہے۔ جمعرات کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے حکومت کی جانب سے 2

ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکیج منظور ہونے کے بعد گھی، چائے اور مشروبات سمیت روز مرہ کی کئی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو 4 سے 175 روپے تک ہے۔ کوکنگ آئل کے مختلف برانڈ میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے جب کہ گھی 5 روپے فی کلو تک مہنگا کردیا گیا۔اس کے علاوہ چائے 6 روپے سے 65 روپے اور مشروبات کی قیمتوں میں 7 روپے سے 21 روپے تک اضافہ کیا گیاجب کہ کیچپ 4 روپے سے 24 روپے اور ٹوتھ پیسٹ 5 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔کپڑے دھونے کا صرف 9 روپے سے 30 روپے، شیمپو 30 روپے سے 40 روپے اور جوتوں کی پالش 10 روپے تک مہنگی کردی گئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوگیا ہے۔