61

نیوزی لینڈمیں شہید پاکستانیوں کی میتیں ورثاء کے حوالے

کرا ئسٹ چر چ ۔نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک کے مطابق کرائسٹ چرچ سانحے میں شہید ہونے والے 9 پاکستانیوں میں سے 7 کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔ جمعرات کو پاکستانی ہائی کمشنر عبدالمالک نے اپنے بیان میں کہا کہ نحے میں شہید ہونے والے 9 پاکستانیوں میں سے 7 کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

مسجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں شہید ہونے والے نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ راشد کی میتیں بھی ورثا کے سپرد کر نے کی تیا ر ی کر لی گئی ہے،مساجد حملے میں شہید کراچی کے سید اریب احمد کی نماز جنازہ کرائسٹ چرچ میں ادا کر دی گئی

جب کہ ان کی میت آئندہ ہفتے پاکستان لائی جائے گی۔مساجد میں فائرنگ سے شہید 9 میں سے 8 پاکستانی شہدا کی تدفین نیوزی لینڈ میں ہی ہوگی۔