62

سینیٹر کو انڈا مارنے والے نوجوان کیلئے عطیاتی مہم، ہزاروں ڈالر جمع

آسٹریلیا کے مسلمان مخالف سینیٹر فریسر ایننگ کو انڈا مارنے والے نوجوان کے قانونی اخراجات پورے کرنے کے لیے اور مزید انڈے خریدنے کی خاطر رقم جمع کرنے کے لیے کراؤڈفنڈنگ ویب سائٹ پر فنڈنگ مہم کے تحت ہزاروں ڈالر جمع کیے جاچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 49 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد گزشتہ روز آسٹریلوی سینیٹر فریسر ایننگ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے حملے کی مذمت کرنے کے ساتھ ساری ذمہ داری نیوزی لینڈ میں آنے والے پناہ گزین مسلمانوں پر عائد کی تھی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے متاثرین سے ہمدردی کرنے کے بجائے مسلمانوں کو دنیا بھر میں دہشت گردی کا ذمہ دار قرار دیا جبکہ نسل پرست سینیٹر نے اسلام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اشتعال انگیز مذہب کہا اور فاشزم سے تشبیہہ دی تھی۔ جس پر ایک سفید فام نوجوان اپنے موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے سینیٹر کے قریب آیا اور ان کے سر پر انڈا دے مارا۔

سینیٹر نے فوری طور پر مڑ کر لڑکے کو تھپڑ مارا اور لاتوں سے مارنے لگے، جس پر نزدیک موجود لوگوں نے سینیٹر کو پکڑ کر قابو کیا جبکہ دیگر 2 افرد نے لڑکے کو بری طرح زدوکوب کر کے زمین پر پھینک دیا جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بلومبرگ کے مطابق نوجوان کو کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا تھا لیکن فریسر ایننگ اور انڈا مارنے والے نوجوان سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

آن لائن امریکی میگزین بسل کی رپورٹ کے مطابق نوجوان کی جانب سے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے کے اقدام کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی ملی جس کے بعد ہیش ٹیک ’ایگ بوائے‘ وائرل ہوگیا۔

اس کے علاوہ آن لائن کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ ویب سائٹ پر انڈا مارنے والے نوجوان کی حمایت میں دو مختلف فنڈنگ مہم کے ذریعے رقم جمع کی گئی۔ ان فنڈنگ مہم کا مقصد انڈا مارنے والے نوجوان کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے کی صورت میں اس کی مالی مدد کرنا ہے۔

گو فنڈ می پر ’ منی فار ایگ بوائے ‘ کے عنوان سے قائم کیے گئے فنڈ کے تحت اب تک 32 ہزار ڈالر جمع کیے جاچکے ہیں، اس فنڈ سے جمع کی گئی رقم نوجوان کے قانونی اخراجات اور مزید انڈوں کی خریداری کے لیے خرچ کی جائے گی ۔

عطیاتی مہم شروع کرنے والے شخص نے لکھا کہ ’وہ لوگ جو حیران ہورہے ہیں کہ یہ رقم ایگ بوائے کے پاس کیسے جائے گی،اس سلسلے میں ایگ بوائے سے فیس بک کے ذریعے رابطہ کیا ہے اور آپ کمنٹس میں ان کا جواب دیکھ سکتے ہیں‘۔

بعدازاں انہوں نے لکھا کہ کچھ دیر قبل میں نے ایگ بوائے سے فون پر بات کی اور اس فنڈ سے جمع کی گئی رقم کا ایک بڑا حصہ کرائسٹ چرچ حملے کے متاثرین کو بھیجنا چاہتے ہیں‘۔

گوفنڈ میں ہی پر ’ ایگ بوائے ورسس فریسر ایننگ ‘ کے نام سے بنائے گئےعلیحدہ فنڈ میں اب تک 3 ہزار 5 سو 13 ڈالر جمع کیے جاچکے ہیں۔ فنڈنگ مہم کا آغاز کرنے والے شخص نے لکھا ہے کہ ’ ایگ بوائے کے تمام قانونی اخراجات پورے کرنے کے لیے ایک وکیل نے رابطہ کیا ہے‘۔

انہوں نے مزیدلکھا کہ ایگ بوائے کی شناخت ہوگئی ہے اور ہم رقم ان تک پہنچانے کے لیے رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹویٹ میں امریکی ادارکارہ نینسی لی نے لکھا ’کیا ایگ بوائے سنگل ہے؟‘

Nancy Lee Grahn@NancyLeeGrahn

Is single? I think he'd make a fine son-in-law.

1,178

10:07 PM - Mar 16, 2019 · Los Angeles, CA

Twitter Ads info and privacy

128 people are talking about this

ٹوئٹر صارف نک جیک نے لکھا ’ اپنی زندگی نسل پرست کے سر پر انڈا مارنے والے نوجوان جیسی بہادری سے جیئں‘۔

Nick Jack Pappas@Pappiness

Live your life with the brazen courage of a teen cracking an egg on a racist's head.

488

9:30 PM - Mar 16, 2019

Twitter Ads info and privacy

120 people are talking about this

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی خاتون کارلوٹ کلائمر نے ٹویٹ کیا کہ ’ ایک سفید فام نسل پرست سیاستدان کو متنازع بیان دینے پر برطرفی، اختیارات واپس لیے جانے کے لیے سر پر انڈا مارا جانا ممکنہ طور پر خطرے کی گھنٹی ہے کہ نظام میں خرابی ہے‘۔

If the greatest consequence a white supremacist politician faces for his violent rhetoric is an egg to the head--not impeachment, not removal of powers, not shunning by his constituents--that should probably ring alarm bells that something is deeply wrong w/ the system.#eggboy

— Charlotte Clymer