40

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

راولپنڈی: پاک فوج نے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ڈرون کی تصاویر بھی شیئر کی گئی جب کہ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر میں 150 میٹر پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا جسے پاک فوج نے مارگرایا۔

View image on TwitterView image on Twitter

Maj Gen Asif Ghafoor@OfficialDGISPR

Pakistan Army troops shot down an Indian spying quadcopter in Rakhchikri Sector along Line of Control.
The quadcopter had come 150 meters inside Pakistan.

36.6K

3:06 PM - Mar 16, 2019

15.2K people are talking about this

Twitter Ads info and privacy

واضح رہے بھارت کی جانب سے 26 فروری کو بھی پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور بھارتی طیارے بالاکوٹ کے مقام پر پے لوڈ گراکر بھاگ گئے تھے تاہم اگلے روز پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارت کے 2 طیارے مار گرائے تھے جن میں ایک مقبوضہ اور دوسرا آزاد کشمیر میں گرا تھا یہی نہیں پاک فوج نے بھارتی طیارے میں موجود پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے جلد ہی جذبہ خیرسگالی کے طور پر بھارتی جاسوس ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کردیا تھا۔