65

طالبان کیساتھ مذاکرات کے آخری مرحلے میں پیشرفت

دوحہ۔ افغان مفاہمتی عمل کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زادنے کہاہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے آخری مرحلے میں حقیقی پیشرفت ہوئی ہے۔دوحہ میں طالبان کے ساتھ طویل دورانیے کے امن مذاکرات کے اختتام پرٹویٹرپرایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نشیب وفراز کے باوجودہم نے حالات کومعمول پررکھا اور حقیقی پیشرفت کی۔زلمے خلیل زاد نے کہاکہ امن کے لئے صورتحال میں بہتری آئی ہے کیونکہ تمام فریقین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

تاہم انہوں نے کہاکہ فوج کے انخلا کے لئے ابھی تک نظام الاوقات طے نہیں پایا۔مذاکرات 16دن جاری رہے جن میں فریقین کے درمیان طویل تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔