87

ٹیکس چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ ملک میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا،ہم تاجروں سے بھی ٹیکس لیں گے،نادرا ایف بی آر کا ڈیٹا استعمال کرے گی۔

وزارت خزانہ میں پہلا سیکرٹری نئے طریقہ کار کے تحت لگایا جا رہا ہے، موجودہ سیکرٹری 21 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ بدھ کو وزیر خزانہ اسد عمر نے بزنس سمٹ میں ماہرین سے سوال و جواب میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایس ایم ای سیکٹر کیلئے کم شرح سود پر قرض کی سہولت ہے۔انہوں نے کہاکہ برآمد کنندگان کی طویل مدت کیلئے کم شرح سود پر قرض کی سہولت موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے سگریٹ کے شعبے میں اس کا اطلاق کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پہلے بینکوں سے ٹیکس نہ دینے والوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے قانون کو تبدیل کیا اور ماہرین کو ڈیٹا کے ذریعے ٹیکس چوری روکنے کا کام دیا۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس ایک بری خبر ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم تاجروں سے بھی ٹیکس لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ نادر ا ایف بی آر کا ڈیٹا استعمال کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کا ڈیٹا عالمی بینک کو دیا ہے تاکہ ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت نے گورننس اصلاحات کیلئے ایک مشیر مقرر کیا۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ وزارت خزانہ میں پہلا سیکریٹری نئے طریقہ کار کے تحت لگایا جا رہا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ موجودہ سیکریٹری 21 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نئے سیکریٹری کی تعیناتی کیلئے نیا طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو بہترین پاکستانیوں کو حکومت میں لانا ہو گا۔