58

کینیا: ایتھوپین ایئرلائنز کا طیارہ گر کر تباہ،157 مسافر ہلاک ​​​​​​​

ایتھوپین ایئر لائنز کا مسافر طیارہ ادیس بابا سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی جاتے ہوئے حادثے کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، جس کے باعث طیارے میں سوار تمام 157 مسافر ہلاک ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد کے دفتر سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ 'ایتھوپیا کے عوام اور حکومت کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس، ایتھوپین ایئر لائنز کے بوئنگ 737 طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے واقعے پر اس میں سوار افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں'۔