116

خیبر پختونخوا حکومت نے افضل کوہستانی کے قتل کا نوٹس لے لیا

پشاور۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان نے افضل کوہستانی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پشاور کو ملزمان کیخلاف کارروائی کاحکم دے دیا، گذشتہ روز افضل کوہستانی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے افضل کوہستانی قتل کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پشاور کو ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

افضل کوہستانی کے قتل کامقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ، مقد مے میں قتل اوراقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہے جبکہ مقدمے میں نامزدافضل کوہستانی کا بھانجافیض الرحمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن عزیز آفریدی ایبٹ آباد کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کی نشاندہی پر افضل کوہستانی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتارکیاہے، افضل کوہستانی کی ایبٹ آبادمیں موجودگی سے متعلق پولیس کوعلم نہیں تھا،وا ضح رہیبد ھ کے روز کوہستان میں غیرت کے نام پرقتل ہونے والی پانچ لڑکیوں کوانصاف دلانے کی خواہش رکھنے والے مدعی افضل کوہستانی کوایبٹ آبادکے علاقے گامی اڈاکے قریب فائرنگ کانشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا۔