34

سی پیک کے اگلے مرحلے کا آغاز

اسلام آباد۔ وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین پا کستان اقتصا دی را ہدا ری ( سی پیک) کے اگلے مرحلے کا آغاز ہوگیا، دوسرے ملک بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں، پاک چین اقصادی راہداری سے دونوں ممالک کارشتہ مزید مضبوط ہوگا،وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بد ھ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چین نے پاکستان بھارت کو مذاکرات سے مسائل حل کرنے کا کہا، پاکستان چین تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہیں۔

سی پیک دونوں ملکوں کی خطے کی ترقی کی خواہش کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا چین کے تعاون سے پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے نئے دور کا آغاز چاہتے ہیں، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت میں سی پیک کے تحت تعاون بڑھانا چاہتے ہیں،شاہ محمود قریشی نے مزید کہا وزیراعظم کی قیادت میں سرمایہ کاری کے فروغ کی پالیسیوں پرعمل پیرا ہیں، عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔