148

کشیدگی کے باعث معطل سرینگر مظفر آباد تجارت بحال

چناری۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث گذشتہ ہفتے بدھ کے روز معطل ہونے والی سرینگر مظفرآباد تجارت چھ روز بعد بحال لائن آف کنٹرول چکوٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ سے 69مال بردار ٹرک آر پار پہنچ گئے ٹریڈ سینٹر پر رونقیں بحال تاجروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت نے گذشتہ ہفتے بدھ کے روز سرینگر مظفرآباد تجارت معطل کر دی تھی جس کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں مال بردار ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول سے وآپس کر دیا گیا تھا۔

لائن آف کنٹرول پر حالات سازگار ہوتے ہی منگل کے روز سرینگر مظفرآباد تجارت بحال کر دی گئی جس کے بعد آزاد کشمیر سے34مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر روانہ ہو گئے اور مقبوضہ وادی سے 35مال بردار ٹرک آزاد کشمیر پہنچے دو طرفہ تجارت آج بدھ،کل جمعرات اور پرسوں جمعہ کے روز بھی جاری رہے گی جس کے لیے ٹرک لائن آف کنٹرول پر پہنچ چکے ہیں۔

تجارت بحالی کے بعدلائن آف کنٹرول کے بسنے والے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور ٹریڈ سینٹر کی رونقیں بھی دو بارہ بحال ہو گئیں تجارت سے جڑے افراد نے تجارت کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر امن رہنا چاہیے اور بھارت کو وزیراعظم عمران خان کی امن کی پیشکش کا مثبت جواب دیتے ہوئے مذاکراتی عمل فوری شروع کر نا چاہیے تانکہ پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہو