30

متحدہ اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار

اسلام آباد۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے وزراء کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور اشتعال انگیزی کے معاملے پر حکومت کے ساتھ کسی صورت تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

متعلقہ وزراء کو متنازعہ بیانات کا نوٹس لینے تک اپوزیشن متحد ہوکر پارلیمنٹ میں حکومت پر دباؤ بڑھائے گی ۔ ماضی میں موجودہ حکمران جماعت کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اسکی حکومت کیخلاف عوام کو اکسانے کی یاد دہانی کروائی جائیگی ۔ قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی مشاورتی اجلاس سینئر رہنما خواجہ آصف کی صدارت میں کمیٹی روم نمبر 2میں ہوا ۔

وزراء کے متنازعہ بیانات کے معاملے پر سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے رابطوں سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قرار دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایسے غیر ذمہ دارانہ رویوں کی وجہ سے مقافات عمل کا شکار ہے کسی معاملے کے دو پیمانے نہیں ہوسکتے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلزپارٹی اور متحدہ مجلس عمل حکومت کو دباؤ میں لانے کیلئے رابطوں سے بھی ارکان کو آگاہ کیا گیا ۔

متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ طورپر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزراء کے خلاف قرارداد کی منظوری کا جائزہ لیا گیا۔ اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو اختیار دیدیا گیا