305

سوات کے پولیس اہلکاروں پر انعامات کی بارش

سوات۔ڈی پی او سوات نے پولیس اہلکاروں پر انعامات کی بارش کردی‘ ایک ہزار اہلکاروں میں لاکھوں روپے کی نقدی اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے ‘ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے سوات ٹریفک وارڈ ن پولیس میں خوش اخلاقی پر دس ٹی اوز‘ اور چار ایس ایچ اوز میں اعلی کارکردگی کی بناء پر پانچ پانچ ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے جبکہ ان میں دو ٹی اوز کو اچھی صفائی پر دس ہزار روپے سے نوازا گیا۔

ڈی پی او سوات اب تک ایک ہزار پولیس اہلکاروں میں لاکھوں روپے کے انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کرچکے ہیں اور تاریخ میں پہلی بار ایک اہلکار کو پانچ پانچ ہزار روپے انعام دیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر واحد محمود نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سلام اور پھر کلام سے مہذب شہری اور منظم ٹریفک کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اسلئے تمام اہلکار خوش اخلاقی کو اپنا مشن بنائیں ۔