33

پاک بھارت کشیدگی ٗ اپناکردار ادا کرسکتے ہیں ٗ طیب اردوان

انقرہ ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ترک عوام کے د لوں میں پاکستان کی خاص حیثیت ہے اور میری پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے اور میں نے انہیں کہا پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پیر کو ایک عوا می اجتما ع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ترک عوام کے د لوں میں پاکستان کی خاص حیثیت ہے اور میری پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے اور میں نے انہیں کہا پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر سکتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کی آزادی کیلئے علامہ اقبال کی شاعری ناقابل فراموش ہے جبکہ پاکستانی عوام اور حکومت ہر مشکل میں ترکی کیساتھ کھڑی ہوئی ہے۔ سیلاب ہو یا دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا۔