40

سعودی عرب میں2 افغانی گرفتار

مکہ مکرمہ۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں پولیس نے بنک ایجنٹوں کے 7 لاکھ ریال چوری کرنے میں ملوث دو افغان باشندوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ میں انسداد جرائم کی پولیس کی طرف سے بتایا گیا کہ جدہ میں بنکوں کے ایجنٹوں سے دھوکے اور فراڈ کے ذریعے سات لاکھ ریال چوری کرنے والے افغان باشندوں کی شناخت کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں افغان باشندوں نے بنک ایجنٹوں کے پاس آکر کہا کہ ان کی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر ہیں یا گاڑیوں کے اندر سے تیل لیک ہو رہا ہے۔

ایجنٹ اپنی گاڑیوں کو دیکھنے پرمتوجہ ہوئے تو موقع پاتے ہی افغان باشندے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی۔ مجموعی طورپر اس کارروائی میں 4 ایجنٹوں کے 7 لاکھ ریال چوری کیے گئے۔