46

مودی گھر جاؤ: بھارت سے آوازیں آنا شروع ہوگئیں

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بھارت کے اندر سے آوازیں آنا شروع ہوگئیں اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ 'گو بیک مودی' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

نریندر مودی حکومت کے خلاف بھارتی عوام اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں جس کا ایک منظر بھارت میں ٹوئٹر پر بننے والے ہیش ٹیگ GoBackModi# میں دیکھا جاسکتا ہے جو بھارت میں اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

ٹوئٹر صارفین نریندر مودی سے واپس گھر جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس کے لیے صارفین بھارتی وزیراعظم کی تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کی ناکامیاں گنوارہے ہیں، یہی نہیں صارفین حالیہ پاک بھارت کشیدگی کو نریندر مودی کی الیکشن مہم بھی قرار دے رہے ہیں۔

وینا دی نامی ٹوئٹر صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں نریندر مودی کے کارٹون کو فوجی اور کسان کے کپڑوں سے الیکشن کے لیے پارٹی پرچم کی سلائی کرتے دکھایا گیا ہے، وینا دی نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا 'نریندر مودی بھارت کی تاریخ کے بدترین وزیراعظم ہیں جنہوں نے فوج اور کسانوں کو تباہ کردیا'۔

One of the best PM of INDIA
Lal Bahadur Shastri said
JAI JAWAN - JAI KISAN

Worst PM of INDIA
MODI destroyed both