آسام ۔بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا،بھارتی ریاست آسام میں زہریلی شراب پینے سے80افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ زہریلی شراب سے متاثرہ 200افراد ہسپتا ل میں زیر علاج ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد نے شراب نوشی کی، ہلاک ہونے والے یہ افراد آسام میں واقع چائے کے باغ کے کارکن تھے۔ریاستی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب فروخت کرنے والے 2مبینہ ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں، باقی کی تلاش جاری ہے۔بھارت میں 2 ہفتے قبل بھی زہریلی شراب نوشی کے واقعہ میں 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔