کابل ۔افغان فورسز نے صوبے اورزگان میں فضائی کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر ملا حمداللہ سمیت 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،صوبہ ارزگان میں کمانڈر ملا حمداللہ دیگر 11ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جب کہ سرائے پل میں 10طالبان دہشتگرد وں کو ہلاک کیا گیا ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فورسز نے صوبے اورزگان میں فضائی کارروائی کے دوران طالبان کمانڈر ملا حمداللہ سمیت 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے اورزگان کے دارالحکومت ٹرنکوٹ میں ہفتے کی صبح افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں تحریک طالبان افغانستان کے اہم کمانڈر ملا حمداللہ دیگر 11ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
افغان وزارت دفاع نے جاری بیان میں کہا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے صوبہ سرے پل کے ضلع سید میں کی گئی فضائی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔افغان خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ابھی تحریک طالبان افغانستان نے ملا حمداللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ 2 دسمبر 2018 کو افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملہ ہوا تھا۔
جس کے نتیجے میں طالبان طالبان ملٹری کمیشن کے سربراہ ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک ہوئے تھے۔کابل کے سینئر سیکیورٹی آفیسر کا کہنا تھا ملا عبدالمنان تحریک طالبان افغانستان کا انتہائی اہم کمانڈر تھا جس کی ہلاکت سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی کامیابی ہے۔