107

مقبوضہ کشمیر مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ٗ مزید 2 شہیدمقبوضہ کشمیر مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ٗ مزید 2 شہید

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، بدھ کو تازہ کارروائی میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا جبکہ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال رہی ۔کشمیری میڈیا کے مطابق بدھ کے روز الصبح قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے چدورا کا محاصرہ کیا ،جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔

قابض فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا ،جس کیخلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔دوسری جانب حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے خاتمے کی کوشش کیخلاف وادی بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے سے متعلق کیس زیر سماعت ہے، اس قانونی دفعہ کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے عوام کی خصوصی شہریت سے متعلق ہے۔