برسلز۔سعودی صحافی جمال خاشقی کے قتل کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی یواین کمیشن قائم کردیا گیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماورائے عدالت سزاؤں کی خصوصی ماہرایگنیزکیلامارڈ خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے کمیشن کی قیادت کریں گی۔کمیشن میں برطانوی بیرسٹرہلیناکینیڈی، پیتھالوجسٹ دوارتے نونووائرا بھی شامل ہیں ۔
کمیشن کے رکان 28 جنوری سے 3فروری تک استنبول کا دورہ کریں گے۔ کمیشن اپنی رپورٹ 19جون کواقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں پیش کرے گا۔واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو گذشتہ سال اکتوبر میں ترک شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔