140

پاکستان کے معاشی تعلقات مستحکم ہورہے ہیں‘ فواد چوہدی

دبئی۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاشی تعلقات دن بدن مستحکم ہورہے ہیں،نئی ویزہ پالیسی تاریخی ہے کیونکہ اس سے بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح پاکستان آئیں ۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اپنے قدرتی خوبصورت مناظر اور تاریخی ورثے کے باعث دنیا بھر کے لوگوں کیلئے ایک پرکشش ملک ہے۔نئی ویزہ پالیسی سے بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح پاکستان کا رخ کریں گے۔

ایک سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس پالیسی امور کے بارے میں کہنے کیلئے کچھ نہیں اور وہ صرف احتساب کے عمل سے راہ فرار چاہتے ہیں۔ایک اور سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ خواہش ہے کہ پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں ہو تاکہ پاکستان کے کرکٹ شائقین اپنے میدانوں میں کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں۔