101

امریکی صدر کی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلئے ڈیمو کریٹس کو نئی پیش

واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلئے ڈیمو کریٹس کو نئی پیش کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں طویل ترین شٹ ڈاؤن جاری ہے، وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا وہ عارضی اسٹیٹس امیگرینٹس کے ویزوں میں تین سال کی توسیع کیلئے تیار ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشکش دی کہ وہ 7 لاکھ ڈاکا امیگرینٹس کو مزید 3 سال کیلئے پرمٹ جاری کرنے پر تیار ہیں، ڈیمو کریٹس اگر یہ پیشکش قبول کر لیں تو شٹ ڈاؤن ختم ہو جائے گا۔

دوسری طرف امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ٹرمپ کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ڈریمز، ٹی پی ایس امیگرنٹس کے مسائل کا مستقل حل پیش نہیں کیا۔واضح رہے امریکا میں حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات کے باعث وفاقی حکومت کا بجٹ منظور نہ ہونے کی وجہ سے جزوی شٹ ڈاؤن ہوگیا ہے جو تقریباً گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے